ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس اور آپ لاشوں پر سیاست کررہی ہے :وی کے سنگھ کا الزام 

کانگریس اور آپ لاشوں پر سیاست کررہی ہے :وی کے سنگھ کا الزام 

Fri, 04 Nov 2016 19:01:11  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 4 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سابق فوجی رام کشن گریوال کی خودکشی پر جاری تنازعہ کے درمیان مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے آج کانگریس اورآپ پرالزام لگایا ہے کہ وہ لاشوں پر سیاست کر رہی ہیں۔سنگھ نے یہ بھی الزام لگایا کہ دونوں جماعتوں کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے،اوروہ’ون رینک، ون پنشن ‘مسئلے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں ۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ سنگھ نے توانائی کارکردگی کانفرنس سے الگ نامہ نگاروں سے کہاکہ ان کے پاس کچھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ لاشوں پر سیاست کررہے ہیں، جائیں اور ان سے پوچھیں کہ کیا انہوں نے کسی فوجی کی تدفین میں شرکت کی ہے۔سنگھ نے کہاکہ کتنے ہی فوجی شہید ہو گئے ہیں، کیا عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور کانگریس کے لیڈر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے گئے؟۔ وہ بیکار کی بات کررہے ہیں۔سنگھ سے اپنے متنازعہ بیان کی دیگر جماعتوں کی طرف سے کی جا رہی تنقید کے بارے میں پوچھے جانے پرکہاکہ ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کا کوئی مطلب نہیں ہے، جو ’ون رینک ،ون پنشن کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔قابل ذکرہے کہ بدھ کو سنگھ نے رام کشن گریوال کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا تھا ۔گریوال نے مبینہ طور پر اوآراوپی کے معاملے پر خود کشی کر لی تھی۔اس خود کشی سے سیاسی تنازعہ پیدا ہو گیا۔سنگھ نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا کہ گریوال ’ون رینک، ون پنشن‘تحریک کے ایک اہم چہرہ تھے۔سنگھ نے کل الزام لگایا تھاکہ گریوال ایک کانگریس کارکن تھے۔وہ کانگریس کے ٹکٹ پر سرپنچ بنے، تاہم وہ ہمارے فوجی تھے، مجھے ان کے انتقال پر افسوس ہے۔


Share: